سائبر کرائم ونگ ختم، سائبر کرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی تشکیل

سائبر کرائم ونگ ختم، سائبر کرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی تشکیل

ایف آئی اے کی جگہ اب این سی سی آئی اے سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے کام کریگی
سائبر کرائم ونگ ختم، سائبر کرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی تشکیل

Webdesk

|

3 May 2024

وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سائبر ونگ کو ختم کر کرکے نیشنل سابئر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی۔

ایف آئی اے کی جگہ اب این سی سی آئی  اے  سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے کام کریگی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی  اینڈ کمیونٹی کیشن بے نئی ایجنسی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے گراف اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے نیا ادارہ بنادیا۔ نیشنل سابیر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین بنا دیئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے سابیر ونگ کے تمام افسران  ملازمین اور کیس  نئی ایجنسی کو منتقل کردیئے گئے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے سیکشن 29 کے ساتھ پڑھتے ہوئے سیکشن 51 کے ذریعے حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیا۔

اس طرح 2016 کے "پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ"کے تحت دائرہ اختیار استعمال کرنے کے لیے نیشنل سائبر کرائم
انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قائم کیا گیا اوراس کے ساتھ ہی  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) ایکٹ کے تحت نامزد تفتیشی ایجنسی کے طور پر کام کرنا چھوڑ دے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!