سیکیورٹی فورسز نے 71 خوارج کو ہلاک کردیا

ویب ڈیسک
|
28 Apr 2025
سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے کے بعد پاک افغان بارڈر کے ملحقہ علاقوں میں فالو اپ آپریشنز، کامیاب کارروائی میں مزید 17 خوارجی مارے گئے، گزشتہ تین روز میں ہلاک ہونیوالے خوارج کی تعداد 71 ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق شمالی وزیرستان میں 25 سے 27 اپریل کے دوران سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے دوران دراندازی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 54خوارج کو ہلاک کیا۔
بعد ازاں پاک افغان سرحد کے ساتھ حسن خیل کے اردگرد کے علاقوں میں کلئیرنس آپریشنز کئے گئے،جس کے دوران مزید سترہ خوارج مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ تین روز کے آپریشنز میں جاں بحق خوارج کی تعداد 71 ہو گئی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے تحفظ کرنے اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
Comments
0 comment