سینیٹ میں قومی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا علامتی واک آؤٹ

سینیٹ میں قومی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا علامتی واک آؤٹ

ایکٹ کی مںظوری کے وقت شبلی فراز کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا
سینیٹ میں قومی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا علامتی واک آؤٹ

Webdesk

|

4 Jul 2024

سینیٹ میں حکومت اپنے اتحادیوں کی مدد سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں چیئرمین کی ہدایت پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور دیگر اراکین نے شدید احتجاج کیا اور اُسے خلاف آئین قرار دیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز، بیرسٹر ظفر اور کامران مرتضی کے اعتراضات پر وفاقی وزیر قانون نے جوابات دیے اور بتایا کہ یہ کوئی نئی ترمیم نہیں بلکہ وہ پرانی ترمیم ہے جو 2017 میں بھی لائی گئی تھی اور تحریک انصاف نے اس کی حمایت کی تھی۔

ایکٹ کی مںظوری کے وقت شبلی فراز کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا اور پھر تھوڑی دیر بعد واپس ایوان میں آگئے۔ اس موقع پر اپوزیشن رکن انوار الحق کاکڑ ایوان میں موجود رہے جس کا مطلب وہ بل کے حق میں تھے۔

بل کی مںظوری کے بعد حکومت ہائیکورٹ ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز میں تعینات کرسکے گی۔ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 140 میں ترمیم کی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!