سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے باوجود پی ٹی آئی کا چند گھنٹوں میں وفاقی حکومت بنانے کا دعوی

سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے باوجود پی ٹی آئی کا چند گھنٹوں میں وفاقی حکومت بنانے کا دعوی

عمر ایوب نے دعوی کیا ہے کہ دو روز میں ہم واضح اکثریت حاصل کرلیں گے
سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے باوجود پی ٹی آئی کا چند گھنٹوں میں وفاقی حکومت بنانے کا دعوی

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2024

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 'اگلے 48 گھنٹوں میں وفاقی حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل کر لے گی۔

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان، جو 9 مئی کے فسادات کے بعد روپوش ہیں، نے کہا کہ ان کی جماعت اگلے 48 گھنٹوں میں مرکز میں حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت حاصل کر لے گی۔

 انہوں نے منگل کی شب ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ "پی ٹی آئی پاکستان کی واحد سب سے بڑی جماعت ہے اور ہم آئندہ 48 گھنٹوں میں اپنی اکثریت ثابت کر دیں گے۔ ہم وفاق، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں حکومتیں بنانے جا رہے ہیں۔"

صحافی کے سوال "آپ قومی اسمبلی میں 93 نشستوں کے ساتھ حکومت کیسے بنائیں گے کیونکہ ضرورت 134 ہے؟" پر سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ 'ہم اپنی چوری شدہ سیٹیں واپس لیں گے، بس انتظار کریں اور دیکھیں'۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!