سیاسی مفاہمت کیلیے پی ٹی آئی کا پیپلزپارٹی سے رابطے کا فیصلہ
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی پی پی کو دعوت نامہ دیا جائے گا
ویب ڈیسک
|
10 Dec 2025
پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی مفاہمت اپنانے کیلیے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے پیپلزپارٹی سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق یہ رابطہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائیگی،،
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جائے گی۔ قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہو گا۔
محمود خان اچکزئی کی جانب سے مذاکرات کے لئے بانی چئیرمین سے ملاقات کی شرط رکھی گئی ہے۔
Comments
0 comment