تحریک انصاف کو اسلام آباد جلسے کیلئے این او سی جاری

تحریک انصاف کو اسلام آباد جلسے کیلئے این او سی جاری

جلسے کا اجازت نامہ صرف 8ستمبر کے لیے ہوگا، کسی بھی سرکاری یا نجی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
تحریک انصاف کو اسلام آباد جلسے کیلئے این او سی جاری

Webdesk

|

5 Sep 2024

اسلام آباد : ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کو اسلام آباد جلسے کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد جلسے کیلئے تحریک انصاف کو این او سی اور روٹس بھی جاری کر دیا۔

این او سی کے مطابق منتظمین جلسے کے اندر شرکا جلسے کی سکیورٹی انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے، جلسے کا اجازت نامہ صرف 8ستمبر کے لیے ہوگا، کسی بھی سرکاری یا نجی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

این او سی میں شرط رکھی گئی ہے کہ جلسے کے شرکا اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کریں گے، کسی بھی سڑک کو بلاک نہیں کیا جائے گا، جلسہ 4 بجے شروع ہو کر 7 بجے ختم ہوجائے گا، جلسے کے منتظم اختتام پر شرکا کو منتشر کرنے کے پابند ہوں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق این او سی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلسے میں شریک کوئی بھی تشدد یا تصادم نہیں کرے گا، سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر منتظمین جلسہ ذمہ دار ہوں گے۔جلسے کے شرکا کے پاس ڈنڈوں سمیت کوئی مہلک یا غیر مہلک فورس نہیں ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!