تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس، جمعے سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس، جمعے سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

پشاور میں تحریک انصاف کور کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قائدین شریک ہوئے۔
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس، جمعے سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

Webdesk

|

10 Sep 2024

پشاور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی کے اجلاس میں جمعے کے روز سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں تحریک انصاف کور کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قائدین شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جمعے سے شروع کیا جائے گا۔ اسمبلی کے فلور پر بھی پی ٹی آئی رہنماں کی گرفتاریوں کی مذمت کی جائے گی۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی و جمہوری عمل پر کچھ لوگ حاوی ہیں، پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کیلئے ایک دن پہلے قانون بنایا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!