تحریک انصاف کے سابق رہنما صداقت عباسی گرفتار
Webdesk
|
24 Nov 2024
اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما صداقت عباسی کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے صداقت عباسی کو فیض آباد پل سے گرفتار کیا اور قیدی وین میں بٹھا کر روانہ ہوگئی۔
صداقت عباسی کا اس موقع پر کہنا تھاکہ میرا احتجاج سے کوئی تعلق نہیں، گھر جارہا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال صداقت عباسی نے پاکستان تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور دھرنے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور روالپنڈی میں تمام سرکاری و نجی اسکولز بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق والدین اور بچوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ راستے بند ہونے کی وجہ سے مسائل ہیں۔
اسکولوں کی بندش کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پیر 25 نومبر کو جڑنواں شہروں میں تمام سرکاری و نجی اسکولز بند رکھے جائیں۔
Comments
0 comment