تاحیات نااہلی کیس میں جسٹس یحیی آفریدی کا اختلاف

تاحیات نااہلی کیس میں جسٹس یحیی آفریدی کا اختلاف

سپریم کورٹ کے چھ رکنی بینچ نے فیصلے سے اتفاق جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلاف کیا ہے
تاحیات نااہلی کیس میں جسٹس یحیی آفریدی کا اختلاف

ویب ڈیسک

|

8 Jan 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے تاحیات نااہلی کے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کیا، جس پر 6 ججز نے اتفاق جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلاف کیا ہے،

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اختلافی نوٹ میں سپریم کورٹ کے تاحیات نااہلی کے فیصلے کو درست قرار دیا اور لکھا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کی ناہلی سپریم کورٹ کا فیصلہ برقراررہنے تک رہے گی۔

انہوں نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ ’آئین میں 62ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی نہیں ہے،  نااہلی اس وقت تک ہے جب تک عدالت کاڈیکلریشن موجود ہے‘۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا کہ ’اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرتا ہوں‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!