ٹرمپ کے دورۂ پاکستان سے متعلق امریکی سفارت خانے اور دفتر خارجہ کی وضاحت

ٹرمپ کے دورۂ پاکستان سے متعلق امریکی سفارت خانے اور دفتر خارجہ کی وضاحت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تصدیق شدہ شیڈول وائٹ ہاؤس دے سکتا ہے
ٹرمپ کے دورۂ پاکستان سے متعلق امریکی سفارت خانے اور دفتر خارجہ کی وضاحت

ویب ڈیسک

|

17 Jul 2025

امریکی سفارت خانے نے ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کے شیڈول سے متعلق وائٹ ہاؤس تصدیق فراہم کر سکتا ہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ہمارے پاس اس سے متعلق اعلان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

دوسری جانب دفترِ خارجہ پاکستان کے ترجمان شفقت علی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان سے متعلق علم نہیں ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!