ٹیریان وائٹ کیس میں عدالت نے فیصلہ کردیا

ٹیریان وائٹ کیس میں عدالت نے فیصلہ کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ کردیا
ٹیریان وائٹ کیس میں عدالت نے فیصلہ کردیا

Webdesk

|

21 May 2024

ہائیکورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہلی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے دلائل دیے۔

نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے طے ہو چکا ہے، فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی ہو چکا، فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹانے کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے دوبارہ بینچ بنایا گیا۔

جسٹس طارق جہانگیری نے نعیم پنجوتھہ نے سوال کیا کہ آپ کون ہیں؟ آپ اس کیس میں وکیل ہیں؟ اس پر نعیم پنجوتھہ نے بتایا کہ میں پراکسی کونسل ہوں، 6 ججز کے خط میں بھی اس کیس کا ذکر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!