طوبی انوار نے خود کو خوبصورت اور کنگلا قرار دے دیا
جتنی میں خوبصورت ہوں اتنا ہی بینک اکاؤنٹ خالی ہے

Webdesk
|
18 Jul 2025
معروف پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئے اسٹائل میں خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جنہیں ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
گلابی ٹی شرٹ اور نیلی جینس میں ملبوس طوبیٰ نے اپنے بالوں کا نیا ہیئر اسٹائل بھی آزمایا، جو ان کے چہرے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا تھا۔
تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک مزاحیہ کیپشن لکھا: "جتنا میں خوبصورت لگتی ہوں، اتنا میرا بینک اکاؤنٹ خالی ہو جاتا ہے!"
ان کے اس ظریفانہ انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو ہنسایا بھی اور ان پر پیار بھری تبصرے کرنے پر مجبور بھی کیا۔ کئی فالوورز نے لکھا کہ "خوبصورتی کی قیمت تو ادا کرنی پڑتی ہے!" جبکہ کچھ نے کہا **"لیکن آپ کی خوبصورتی تو انمول ہے!"۔
Comments
0 comment