توشہ خانہ 2 کیس میں بشری بی بی کی گرفتاری کا امکان، ضمانت کیخلاف درخواست دائر

توشہ خانہ 2 کیس میں بشری بی بی کی گرفتاری کا امکان، ضمانت کیخلاف درخواست دائر

ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی
توشہ خانہ 2 کیس میں بشری بی بی کی گرفتاری کا امکان، ضمانت کیخلاف درخواست دائر

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2024

ایف آئی اے نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست دائر کردی جس پر کل سماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق  ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے۔

ایف آئی اے نے اپنی درخواست میں بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کرے گی جبکہ وہ اکثر سماعتوں پر پیش نہیں ہورہیں۔

ایف آئی اے نے استدعا کی ہے کہ عدالت بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!