دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

چھ بچے دریا میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں چلے گئے۔
دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

Webdesk

|

16 Mar 2026

ٹھٹھہ : ضلع ٹھٹھہ میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے افسوسناک واقعے میں چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو بچوں کو مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق کوروکھو بیلو کے قریبی گاؤں سے تعلق رکھنے والے چھ بچے دریا میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں چلے گئے۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دو بچوں کو بحفاظت نکال لیا، تاہم چار بچے پانی کی لہروں کی نذر ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے چاروں بچے آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔ مقامی غوطہ خوروں نے چاروں بچوں کی لاشیں دریا سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دیں، جس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!