وادی تیراہ، خیبرپختونخوا حکومت کا جاں بحق اور زخمیوں کو مالی امداد دینے کا اعلان

وادی تیراہ، خیبرپختونخوا حکومت کا جاں بحق اور زخمیوں کو مالی امداد دینے کا اعلان

وزیراعلی کا جاں بحق افراد کے لواحقین فی کس 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان
وادی تیراہ، خیبرپختونخوا حکومت کا جاں بحق اور زخمیوں کو مالی امداد دینے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2025

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے وادی تیراہ میں پیش آنے والے فائرنگ واقعے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کے متاثرین کے لیے بڑے امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ گنڈاپور کے مطابق، اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے اور ہر زخمی کو 25 لاکھ روپے فی کس امداد فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقامی جذبات و تحفظات کو سننے کے لیے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل ایک جرگہ پشاور طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ عوامی رابطے مضبوط بنائیں اور علاقے میں نظم و ضبط برقرار رکھیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں بھی اسی طرح کے واقعات اور معاملات کو حل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر کے تجاویز مرتب کی گئی تھیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ قبائلی عمائدین اور مشران کے جرگوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے سے ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر شروع ہو جائے گا۔ یہ اقدامات تیراہ واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو پرسکون کرنے اور متاثرہ آبادی کے دکھوں کا مداوا کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!