وال چاکنگ اور سوشل میڈیا پر مہم کے بعد کراچی میں دہشت گردی کا الرٹ جاری

وال چاکنگ اور سوشل میڈیا پر مہم کے بعد کراچی میں دہشت گردی کا الرٹ جاری

دہشت گرد سندھ اسمبلی، کراچی پریس کلب سمیت متعدد مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، الرٹ
وال چاکنگ اور سوشل میڈیا پر مہم کے بعد کراچی میں دہشت گردی کا الرٹ جاری

آفتاب مہمند

|

12 Feb 2024

وال چاکنگ اور سوشل میڈیا پر فوجی قیادت کے خلاف مہم کے بعد کراچی میں دہشت گردی کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا۔

نیکٹا کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے ضلع جنوبی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے لہذا رینجر اور پولیس الرٹ رہے۔

حساس اداروں نے اس ضمن میں ریڈ الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس رینجرز اور فوج کی جانب سے الیکشن کے پرامن انعقاد پر دہشت گرد جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں۔

الرٹ کے مطابق دہشت گرد وال چاکنگ اور سوشل میڈیا پر بھی فوج اور فوجی قیادت کے خلاف سرگرم ہیں۔ اور وہ دہشت گرد سندھ اسمبلی کی بلڈنگ ، سندھ ہائی کورٹ ، سندھ سیکریٹریٹ ، کراچی پریس کلب کو نشانہ بناسکتے ہیں لہذا عوام حساس مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!