اوریا مقبول جان منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار
ویب ڈیسک
|
22 Aug 2024
معروف تجزیہ نگار اور قلم کار اوریا مقبول جان کو ایف آئی اے نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو لاہور میں ڈی ایچ اے فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا، جس کی اُن کے بیٹے نے بھی تصدیق کی۔
ایف آئی اے ذرائع کا بتانا ہے کہ اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت، اداروں کے خلاف باتوں پر سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کو کچہری عدالت میں پیش کردیا اور تفتیش کیلیے ریمانڈ مانگا ہے جبکہ قلم کار کے بیٹے سرمد بھی عدالت میں اپنے وکیل میاں علی اشفاق کے ہمراہ پیش ہوئے اور ایف آئی اے وکیل کی مخالفت میں دلائل دیے۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
Comments
0 comment