وی پی این حرام! مولانا طارق جمیل کا ردِ عمل سامنے آگیا
اگر وی پی این حرام ہے تو پھر تو موبائل بھی حرام ہے کیونکہ اس میں وی پی این کے بغیر ہی اتنی چیزیں ہیں دیکھنے کی۔
Webdesk
|
17 Nov 2024
لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے چند روز قبل ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو استعمال کرنے کو حرام قرار دیا تھا، جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا تھا۔
مولانا طارق جمیل کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا مجھے تو نہیں پتہ کہ کون سی شرعی کونسل نے فتوی دیا ہے، اگر وی پی این حرام ہے تو پھر تو موبائل بھی حرام ہے کیونکہ اس میں وی پی این کے بغیر ہی اتنی چیزیں ہیں دیکھنے کی۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینے سے متعلق فتوی صحیح نہیں ہے، میرے خیال میں یہ تنگ ذہنی ہے، یہ درست نہیں ہے۔
Comments
0 comment