ویزہ منسوخی کے بعد بھارت سے آنے والے پاکستانیوں کو ہراسانی کا سامنا

ویزہ منسوخی کے بعد بھارت سے آنے والے پاکستانیوں کو ہراسانی کا سامنا

اٹاری پہنچنے والے مسافروں کو بھارتی حکام نے پریشان کیا ہے
ویزہ منسوخی کے بعد بھارت سے آنے والے پاکستانیوں کو ہراسانی کا سامنا

ویب ڈیسک

|

29 Apr 2025

لاہور: بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کے بعد وطن واپس آنے والوں کو سنگین مشکلات اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واقعات کی تفصیلات کے مطابق اٹاری بارڈر پر پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو بھارتی حکام نے غیر معمولی سلوک کا نشانہ بنایا۔

بھارتی سکیورٹی اہلکاروں نے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ ضبط کر لیے جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور سفارتی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی حکومت کے اس اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے مداخلت کی اپیل کی جا رہی ہے

واپس آنے والے پاکستانیوں کے مطابق ویزے منسوخ ہونے کے بعد فوری واپسی پر مجبور کیاگ یا جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے غیر ضروری سکیورٹی چیکنگ کی گئی اور املاک و سامان کی منتقلی میں پریشان کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!