وزیر اعلی کے پی غائب ہوکر کہاں تھے، خواجہ آصف نے مقام کا نام بتادیا
ویب ڈیسک
|
13 Sep 2024
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور ساری رات کوہسار کمپلیکس میں بیٹھ کر مافیا مانگتا رہا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے اراکین کو مخاطب کر کے کہا کہ علی امین گنڈا پور دو نمبر ادمی ہیں لہذا اس پر کسی بھی قسم کا بھروسہ نہ کریں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے حوالے سے ہم خود کچھ نہیں کہہ رہے بلکہ تحریک انصاف کے دوست ان سے جا کر پوچھ سکتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی پارلیمنٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے بنائی ہے ایسا لگتا ہے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی پی ٹی آئی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں اس کمیٹی کا ممبر نہیں رہنا چاہتا، جن باتوں کی مذمت ہو چکی کل کمیٹی میں وہی باتیں دہرائی گئیں۔ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف والے گرفتاری کا رونا روتے رہے، یہ کمیٹی صرف ایوان کے تقدس کی بحالی کے لیے بنائی گئی، میں نے اپنی پارٹی کو بتا دیا ہے میں اس پارٹی کا حصہ نہیں بنوں گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اپنے دور حکومت میں جو ان لوگوں نے ہمارے ساتھ اور فیملیوں کے ساتھ کیا اس وقت یاد نہیں تھا؟ نواز شریف، مریم نواز کے ساتھ جو سلوک ان لوگوں نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
Comments
0 comment