وزیر اعلیٰ کے پی کا بھارتی جارحیت میں شہید یا زخمیوں کی مالی معاونت کا اعلان

وزیر اعلیٰ کے پی کا بھارتی جارحیت میں شہید یا زخمیوں کی مالی معاونت کا اعلان

یہ مالی معاونت خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ کے پی کا بھارتی جارحیت میں شہید یا زخمیوں کی مالی معاونت کا اعلان

Webdesk

|

10 May 2025

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید یا زخمی ہونے کی صورت میں خیبر پختونخوا کے شہریوں کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

 یہ مالی معاونت خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔

ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ایسے شہدا کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کا بھر پور خیال رکھے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!