وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کردی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کردی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے عید الفطر پر قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کردی

Webdesk

|

28 Mar 2025

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے قیدی اب عید اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں گے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے عید الفطر پر قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے مختلف جیلوں میں قید قیدیوں کی 2ماہ کی سزائیں معاف کر دیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات کے بعد جیل حکام نے  جیلوں میں بند  قیدیوں کی سزاں میں کمی کردی ہے، معمولی جرائم اور وقت پورے ہونے کے قریب 214 قیدیوں کی سزائیں مکمل ہوگئی جنہیں ضروری کاروائی کے بعد رہا کردیا گیا۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی معافی کا اطلاق دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں پر نہیں ہوگا، رہائی ملنے پر قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!