وزیر اعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
Webdesk
|
27 Mar 2026
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے مفاد کی خاطر ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں پیٹرول پر 95 روپے اور ڈیزل پر 203 روپے اضافے کی تجویز دی گئی جسے مسترد کردیا۔
اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس ہفتے مزید 56 ارب روپے کا بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج کی تاریخ میں پیٹرول فی لیٹر 544 روپے ہونا چاہیے تھا جو حکومت آپ کو 322 روپے میں دے رہی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 790 روپے ہونی چاہیے تھی جو حکومت آپ کو 335 روپے میں فراہم کررہی ہے۔
وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ میرے لیے عوام کے معاشی تحفظ کے سوا کچھ نہیں ہے دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں دو گنی ہوچکی ہیں، حکومت نے مہنگائی کے اس طوفان کو عوام تک پہنچنے سے روک رکھا ہے۔
Comments
0 comment