وزیراعلی گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
|
19 Jul 2025
اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ کے پی کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے وزیراعلیٰ کو گرفتار کر کے اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ جوڈیشل مجسڑیٹ مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا کے خلاف کیس کی سماعت کی اور علی امین گنڈا پور کو عدالت پیش ہونے کا آخر موقع دیتے ہوئے ہدایت کی کہ 342 بیان ریکارڈ نا کرانے کے باوجود عدالت ریکارڈ کا جائزہ لیکر فیصلہ سنا سکتی ہے۔
جج نے کہا کہ اگر 21 جولائی کو 342 کا بیان نا دیا تو مزید موقع نہیں دیا جائے گا، آئندہ سماعت پر 342 کا بیان ریکارڈ نا کرانے پر عدالت فیصلہ بھی سنا سکتی ہے۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ آٹھ سال سے کیس زیر التوا ہے مئی 2024 سے پراسیکوشن گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرا چکی ہے لیکن علی امین گنڈا پور جان بوجھ کر 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کرا رہے۔
Comments
0 comment