وزیراعلی کے پی نامزدگی کے بعد علی امین گنڈا پور کا وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعلی کے پی نامزدگی کے بعد علی امین گنڈا پور کا وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعلی خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے
وزیراعلی کے پی نامزدگی کے بعد علی امین گنڈا پور کا وارنٹ گرفتاری جاری

آفتاب مہمند

|

15 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی جانب سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا نامزد کیے جانے کے بعد علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

عمران خان نے تین روز قبل اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران خیبرپختونخوا کے واضح اکثریت ملنے کے بعد علی امین گنڈا پور کو وزیراعلی کا امیدوار نامزد کیا تھا۔

کے پی اسمبلی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ علی امین گنڈا پور آسانی سے وزیراعلی بننے میں کامیاب ہو جائیں گے جبکہ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے اندرونی اختلافات بھی ختم ہوچکے ہیں اور انہوں نے نامزدگی پر خوش آمدید کہتے ہوئے نو منتخب وزیر اعلی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سینئر صحافیوں کا دعوی ہے کہ علی امین گنڈا پور کے مبینہ طور پر سانحہ 9 مئی میں بطور ماسٹر مائنڈ و منصوبہ ساز ملوث ہونے اور کیسز میں نامزد ہونے کیوجہ سے مقتدر حلقے اس نامزدگی پر معترض ہیں اور انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو پیغام پہنچا کر بندہ بدلنے کا مشورہ بھی دیا تاہم آخری اطلاعات تک عمران خان گنڈا پور کے نام پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اگر علی امین گنڈا پور کا نام واپس نہیں لیا جاتا تو انہیں حلف اٹھانے سے قبل گرفتار کرلیا جائے گا۔ 9 ماہ سے روپوش علی امین گنڈا پور اپنے والد کے انتقال کے بعد منظر عام پر آئے ہیں۔

انکی نامزدگی پر سیاسی جماعتوں نے بھی اعتراض اٹھایا اور پرانی ویڈیوز شیئر کر کے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

اب گزشتہ رات الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں مسلسل عدم حاضری پر گنڈا پور کا وارنٹ گرفتاری جاری کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!