وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہو عوام تک پہنچائیں گے۔
Webdesk
|
17 Apr 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے علامیے کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی ہے۔
اعلامیے میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہو عوام تک پہنچائیں گے۔
Comments
0 comment