آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

نئی قیمتوں کا حتمی اعلان 15 جون کو وزارت خزانہ کی جانب سے کیا جائے گا
آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

ویب ڈیسک

|

13 Jun 2024

حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کیلیے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا  امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ مہنگائی سے تنگ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے، وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے پندرہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ 16 جون سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں آئندہ 15 روز تک 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ  عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 5.14 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 89 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت بین الاقوامی قیمتوں میں کمی سے ریلیف ان لوگوں تک پہنچائے گی جو اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

پچھلے پندرہ دن کے جائزے میں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 4.74 روپے فی لیٹر اور 3.86 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں بالترتیب 268.36 روپے اور 270.22 روپے فی لیٹر پر ہیں۔

تاہم وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 15 جون کی رات کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!