آئینی حدود: فضل الرحمان کا آرمی چیف کو سخت جواب

آئینی حدود: فضل الرحمان کا آرمی چیف کو سخت جواب

آپ کو اپنی آئینی حدود معلوم ہے مگر تجاوز کئی
آئینی حدود: فضل الرحمان کا آرمی چیف کو سخت جواب

ویب ڈیسک

|

3 May 2024

 

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ آئینی حدود کے بارے میں آپ جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ کرتے ہیں۔

کراچی میں عوامی اسمبلی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی نوکری کرنے والے کو ہی ملک کا وفادار سمجھا جاتا ہے، اب بات صرف حکومت تک نہیں بلکہ اس سے بہت آگے بڑھ چکی ہے اور صرف جمہوریت نہیں بلکہ اب بہت کچھ طے ہونا ہے۔

انہوں نے اگر اسٹیبلشمنٹ یہ سمجھتی ہے کہ یہ لوگ تھک جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، ہم ملک کو جمہوری اور آئینی اصولوں پر لانے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔ 2018 کے بعد ہم نے دھاندلی کے خلاف اپنی تحریک چلائی اُس وقت بھی ان کا یہی خیال تھا  مگر ہمارے ہر کارکن نے اس جدوجہد کو جاری رکھا۔ ہمیں پتا ہے آپ کو اپنی آئینی حدود کا علم ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ان کے لیے رکاوٹ اور خطرہ تھے اور ہمیں ہروانا ان کے مقاصد میں شامل تھا، ہم ایوانوں میں ہوتے تو نہ یہ جزیرے بیچ سکتے اور نہ ہی کوئی اور غلط کام کر سکتے تھے، جمہوریت مر چکی ہے صرف جمہوریت کا لفظ استعمال ہورہا ہے، ملک میں جمہوریت کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!