آئینی ترامیم، پی ٹی آئی کا مسودہ بانی پی ٹی آئی کو دکھانے اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ

آئینی ترامیم، پی ٹی آئی کا مسودہ بانی پی ٹی آئی کو دکھانے اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ

عمر ایوب نے کارکنان کی رہائی کیلیے آواز اٹھا دی
آئینی ترامیم، پی ٹی آئی کا مسودہ بانی پی ٹی آئی کو دکھانے اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

12 Oct 2024

پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کا مسودہ عمران خان کے سامنے پیش کرنے اور حمایت کو گرفتار کارکنان کی رہائی سے مشروط کردیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم کوئی مسودہ نہیں لائے آج بھی ہمارے پاس پیش کرنے کے لیے کوئی مسودہ نہیں، بانی پی ٹی آئی سے مسودے پر مشاورت کا کل بھی ذکر کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اجلاس میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا شکوہ کیا جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ابھی آئینی ترمیم پر تجویز دیں یہ معاملہ بعد کا ہے۔ذرائع کہ مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر نے بھی آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنی تجاویز کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیں۔

آئینی ترامیم کے معاملے پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس14 اکتوبر کو دوبارہ ہو گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!