آئینی ترمیم پر پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ ہماری مجبوری ہے، رہنما جے یو آئی کا انکشاف
ویب ڈیسک
|
20 Sep 2024
جمعیت علما اسلام کے سینیٹر اور رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے کہا تھا کہ آئینی ترامیم ہماری مجبوری ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ مجھے مرتضیٰ وہاب کی کال آئی تھی، اُس وقت میں گاڑی ڈرائیور کر رہا تھا بات نہیں ہوسکی، وہ جب چاہیں مجھے کال کرسکتےہیں۔
جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ ہم تک کس نے ڈلیور کیا، جب اس کا جائزہ لے رہے تھے تو بلاول پہنچ گئے، ہم نے ان سے کہا یہ آپ یہ کیا کرنے جا رہے ہیں تو ان کی بات کا مفہوم یہی تھا یہ ہماری مجبوری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے انکار پر طے پایا دونوں جماعتیں اپنا اپنا ڈرافٹ تیار کرینگی پھر ہم نے کہا کہ جب آپ کا مسودہ تیار ہوجائے تو ہمارے ساتھ شیئر کردیں۔
Comments
0 comment