ایک سال میں 4 ہزار 434 من منشیات پکڑی گئی، 1400 کلو جامعات سے برآمد ہوئی

ایک سال میں 4 ہزار 434 من منشیات پکڑی گئی، 1400 کلو جامعات سے برآمد ہوئی

اے این ایف نے گزشتہ ایک سال میں 440 من منشیات ضبط کی
ایک سال میں 4 ہزار 434 من منشیات پکڑی گئی، 1400 کلو جامعات سے برآمد ہوئی

ویب ڈیسک

|

8 Aug 2025

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منشیات کے خلاف ایک بڑے آپریشن میں گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 434 من منشیات ضبط کر لی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق، انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے اس دوران سب سے زیادہ کارروائیاں کی ہیں۔

اے این ایف نے گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران 595 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی ہیں۔ صرف رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں اے این ایف نے 74 میٹرک ٹن منشیات پکڑی ہے۔

اس کے علاوہ، اے این ایف نے گزشتہ ایک سال میں 440 من منشیات ضبط کی اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 426 افراد کو گرفتار کیا۔

اے این ایف نے جامعات میں 369 آپریشنز کیے، جس کے دوران 35 من منشیات برآمد کی گئیں۔

انٹر ایجنسی ٹاسک فورس نے بھی گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران 1133 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی، جبکہ رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 124 میٹرک ٹن منشیات پکڑی ہے۔

ایف سی بلوچستان: 1615 من

پنجاب پولیس: 1090 من

خیبر پختونخوا پولیس: 725 من

سندھ پولیس: 291 من

پاکستان کوسٹ گارڈ: 271 من

یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کی لعنت کے خلاف پوری طرح سرگرم ہیں، اور اس حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!