این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد، قانونی ٹیم نے بڑا اعلان کردیا

این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد، قانونی ٹیم نے بڑا اعلان کردیا

الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد کردیے
این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد، قانونی ٹیم نے بڑا اعلان کردیا

Webdesk

|

10 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی قانونی ٹیم نے الیکشن ٹربیونل کے کاغذات مسترد کرنے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیراعظم کے وکیل رائے محمد علی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ درخواست میں ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی تھی۔

اس حوالے سے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا

تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!