ایران کا پاکستان سے بڑے پیمانے پر تجارت شروع کرنے کا فیصلہ
ایران نے پاکستان میں ایل پی جی اسٹوریجز اور سرمایا کاری کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے
Webdesk
|
18 Jun 2026
تہران: ایران نے پاکستان میں ایل پی جی اسٹوریجز اور سرمایا کاری کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے، جنگ بندی کے بعد ایران نے پاکستان سے بڑی تجارت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو ماہ کے دوران ایران کے دوسرے بڑے تجارتی وفد کی کراچی میں وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) پہنچے ہیں۔
فیڈریشن کے رہنما محمد علی حیدر کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں معاہدے پر دستخط ہوئے، ایرانی وفد میں کان کنی کے سرمایہ کار اور چاول امپورٹرز سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
رپورٹس کے مطابق محمد علی حیدر نے کہا جنگ بندی کے بعد پاک ایران تجارت 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے۔
Comments
0 comment