کراچی میں 8 سالہ بچی کی گٹر میں گر کر ہلاکت، عدالت کا والدین کو ڈیڑھ کروڑ روپے معاوضہ دینے کا حکم

کراچی میں 8 سالہ بچی کی گٹر میں گر کر ہلاکت، عدالت کا والدین کو ڈیڑھ کروڑ روپے معاوضہ دینے کا حکم

وکیل فرخ عثمان کے مطابق واقعہ 2021 میں شیر محمد ولیج، ماڑی پور روڈ پر پیش آیا تھا
کراچی میں 8 سالہ بچی کی گٹر میں گر کر ہلاکت، عدالت کا والدین کو ڈیڑھ کروڑ روپے معاوضہ دینے کا حکم

ویب ڈیسک

|

29 Aug 2026

کراچی: سینئر سول جج غربی کی عدالت نے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والی آٹھ سالہ بچی کے والدین کی جانب سے دائر معاوضے کے دعوے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے بچی کے والدین کو ڈیڑھ کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے رقم کی ادائیگی 30 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وکیل فرخ عثمان کے مطابق واقعہ 2021 میں شیر محمد ولیج، ماڑی پور روڈ پر پیش آیا تھا۔ آٹھ سالہ حبیبہ گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی تاہم واپس نہ آنے پر والدین اور اہلِ علاقہ نے اسے تلاش کیا۔ بچی کے نہ ملنے پر پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔

وکیل کے مطابق دو روز بعد حبیبہ کی لاش علاقے میں موجود ایک گٹر سے ملی، جس کا ڈھکن غائب تھا۔ بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق ہوئی۔

بچی کے والدین نے واقعے پر ڈھائی کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، جس میں واٹر بورڈ اور حکومت سندھ کو فریق بنایا گیا تھا۔ عدالت نے دعوے کا فیصلہ سناتے ہوئے والدین کو ڈیڑھ کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!