ایران امریکا مذاکرات، وزیراعظم کا سعودی عرب، چین سمیت کئی دوست ممالک کا شکریہ

ایران امریکا مذاکرات، وزیراعظم کا سعودی عرب، چین سمیت کئی دوست ممالک کا شکریہ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان مشترکہ کوششوں کی بدولت تنازع کے پُرامن حل کی راہ ہموار ہوئی ہے
ایران امریکا مذاکرات، وزیراعظم کا سعودی عرب، چین سمیت کئی دوست ممالک کا شکریہ

Webdesk

|

8 Apr 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کیلئے جاری سفارتی کوششوں میں تعاون کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے تناظر میں وہ برادر ممالک کے تعاون کو سراہتے ہیں، جنہوں نے کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے خاص طور پر چین، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور قطر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے جنگ بندی کے حصول اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں بھرپور حمایت فراہم کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان مشترکہ کوششوں کی بدولت تنازع کے پُرامن حل کی راہ ہموار ہوئی ہے، اور اب امید کی جا رہی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے اس معاملے کو مستقل طور پر حل کیا جا سکے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!