ایرانی صدر کا دورہ، کراچی میں کل تک موبائل سروس معطل رکھنے کا اعلان

ایرانی صدر کا دورہ، کراچی میں کل تک موبائل سروس معطل رکھنے کا اعلان

پی ٹی اے نے موبائل سروس بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا
ایرانی صدر کا دورہ، کراچی میں کل تک موبائل سروس معطل رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

23 Apr 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ کراچی کے "کچھ علاقوں" میں موبائل سروس 24 اپریل (بدھ) کی صبح 8 بجے تک معطل رہے گی۔

ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے کہا کہ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے مزید کہا، "یہ فیصلہ ایرانی صدر اور وفد کے دورہ کراچی کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔" اتھارٹی نے ان علاقوں کی وضاحت نہیں کی ہے جو پابندی سے متاثر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں موبائل سروس معطل ہے ان میں صدر، ایمپریس مارکیٹ، پی آئی ڈی سی اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

یہ پابندی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے شہر کے دورے کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا ایک حصہ ہے۔

دوسری جانب ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد نے کراچی پہنچ کر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ایرانی صدر کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے استقبال کیا۔ ایرانی صدر کل تک کراچی میں ہی قیام کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!