یوم آزادی پریڈ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 8 دن تک متاثر رہے گا
اسلام آباد ایئرپورٹ نے نوٹم جاری کردیا

ویب ڈیسک
|
9 Aug 2025
یومِ آزادی کی پریڈ کی ریہرسل کی وجہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک فلائٹ آپریشن بند رہے گا۔
اس کے علاوہ، 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے درمیان بھی متعدد اوقات میں پروازیں معطل رہیں گی۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری زحمت سے بچنے کے لیے اپنی پرواز کا وقت پہلے ہی معلوم کر لیں۔
حکام نے ایئرلائنز کو بھی کہا ہے کہ وہ پروازوں کے نئے اوقات کار کے بارے میں مسافروں کو آگاہ رکھیں۔ یہ اقدامات پاکستان کے 77 ویں یومِ آزادی کی سرکاری تقریبات اور سیکیورٹی کے انتظامات کا حصہ ہیں۔
Comments
0 comment