یوٹیوبر عمر عادل کے خلاف اینکر نے بھی مقدمہ درج کرادیا

یوٹیوبر عمر عادل کے خلاف اینکر نے بھی مقدمہ درج کرادیا

اینکر عائشہ چوہدری کی مدعیت میں مقدمہ درج
یوٹیوبر عمر عادل کے خلاف اینکر نے بھی مقدمہ درج کرادیا

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2024

معروف یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کا تیسرا مقدمہ بھی درج ہوگیا۔

تیسرا مقدمہ آئی آئی سے سائبر کرائم سرکل نے اینکر عائشہ چوہدری کی مدعیت میں درج کیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ عمر عادل نے میرے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی اور ذاتی نوعیت کے حملے کیے۔

ایف آئی اے کے مطابق عمر عادل کو آج صبح جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل عمر عادل کو ن لیگ کی ترجمان عظمی بخاری کی درخواست پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا اور پھر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ جج نے اینکر عمر عادل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!