22 hours ago
آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہوگا؟ فائنل راؤنڈ شروع
 
 
  ویب ڈیسک
|
30 Oct 2025
آزاد کشمیر میں سیاسی جوڑ توڑ کے بعد حکومت سازی کا عمل اہم موڑ پر پہنچ گیا ہے۔
اس سلسلے میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 31 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس جمعہ کے روز شام 4 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور ممکنہ حکومت سازی کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پہلے ہی آزاد کشمیر میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اور نئے قائدِ ایوان کے انتخابی عمل سے لاتعلقی کا اعلان کرچکی ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔




 
 
 
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                    
Comments
0 comment