عظیم دن، پاکستان کا ایک اور مشن خلا کیلیے روانہ

عظیم دن، پاکستان کا ایک اور مشن خلا کیلیے روانہ

یہ مشن چار روز میں زمین سے 36 ہزار کلومیٹر کی بلندی سے خلا میں داخل ہوگا
عظیم دن، پاکستان کا ایک اور مشن خلا کیلیے روانہ

ویب ڈیسک

|

30 May 2024

پاکستان کا چین کے تعاون سے تیار کیا جانے والا دوسرا سیٹلائٹ مشن پاک سیٹ ایم ایم 1 خلا کیلیے روانہ ہوگیا۔

یہ کمیونیکیشن مشن ہے جس کو چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلائی مدار میں بھیجا گیا ہے۔

اسے اپنی منزل پر پہنچنے میں زیادہ سے زیادہ چار روز لگیں گے، سیٹلائٹ ای کامرس اور ای گورننس کے علاوہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم، قائم مقام صدر، وزرائے اعلیٰ اور سیاست دانوں نے سیٹلائٹ لانچ کرنے کو ایک عظیم دن قرار دیا ہے۔

فوائد 

پانچ ٹن وزنی جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ اور مواصلاتی آلات سے لیس یہ سیٹلائٹ زمین سے 36 ہزار کلومیٹر بلندی پر مدار میں داخل کیا جائے گا، جس کے بعد پاکستان کے طول و عرض میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس کی فراہمی آسان اور یقینی ہوجائے گی۔

نیا خلائی مشن بیک وقت ٹی وی نشریات،براڈ بینڈ،موبائل نیٹ ورکنگ کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جبکہ اس کے ذریعے شمالی علاقہ جات سمیت ملک کے دوردرازمقامات پرفائبرآپٹک جیسی سہولیات بھی ممکن ہوگی اور اگلے15برسوں تک کی عمرومعیاد رکھنے والا سیٹلائٹ اے بینڈ 10 گیگا بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔

پاک سیٹ ایم ایم ون زمین پرموبائل نیٹ ورکنگ میں کسی تیکنیکی خرابی کے سبب بیک اپ کے طورپرکام کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے بتایا کہ کمیونیکیشن ملٹی مشن کو چین کے وینچانگ لانچ سینٹر سےخلا میں بھیجا جائے گا۔

اس وقت پاکستان کے 2 کمیونیکیشن سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں،ان میں سے پہلا پاک سیٹ ون آر 2011 میں لانچ کیا گیاتھا،جس کی عمربھی 15سال تھی، جوسن 2026میں مکمل ہورہی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!