بڑی پیشرفت، ایک اور پاکستانئی خلائی مشن 17جنوری کو روانہ ہوگا

بڑی پیشرفت، ایک اور پاکستانئی خلائی مشن 17جنوری کو روانہ ہوگا

پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ خلائی اختراع میں ایک اہم قدم ہے۔
بڑی پیشرفت، ایک اور پاکستانئی خلائی مشن 17جنوری کو روانہ ہوگا

Webdesk

|

13 Jan 2025

سپارکو نے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ خلائی اختراع میں ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیار ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ ای او ون ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق ای او ون کو شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ای او ون خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت میں مدد دے گا۔ ای او ون سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!