بے روزگار نوجوانوں اور فری لانسرز کو حکومت نے بڑی خوش خبری سنادی

بے روزگار نوجوانوں اور فری لانسرز کو حکومت نے بڑی خوش خبری سنادی

اسلام آباد میں ملک کے پہلے ای روزگار مرکز کا افتتاح کردیا
بے روزگار نوجوانوں اور فری لانسرز کو حکومت نے بڑی خوش خبری سنادی

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2024

نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے اسلام آباد میں ملک کے پہلے ای روزگار مرکز کا افتتاح کردیا۔

ایکسل کنسلٹنگ سروسز کے اشتراک سے قائم مرکز کیلئے 10 ہزار مربع فٹ جگہ مختص کی گئی ہے۔ ای روزگار مرکز میں تمام سہولیات سے آراستہ 100 ورک اسٹیشنز ہیں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، یوپی ایس، ٹریننگ سینٹر، انفرادی کیبنز، اوراسٹارٹ اپس کیلئے آفس رومز ہیں مرکز کے قیام سے ملک بھرمیں 10 ہزار ای روزگار مراکز کے قیام کے منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس منصوبے کی تکمیل سے سالانہ 10 ارب ڈالرز آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یہ مراکز فری لانسرز کی صلاحیت اور آمدنی میں نمایاں اضافہ کرسکیں گے۔

ای روزگار مراکز کے قیام کیلئے وزیراعظم اسکیم کے تحت بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے جبکہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ان مراکز کیلئے فری لانسرز فراہمی کا ذمہ دار ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وعدے کے مطابق دیگر شہروں میں بھی ای روزگار مراکز تکمیل کے قریب ہیں ہم نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق مشکل ترین فیصلے قلیل مدت میں کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی حکومت کیلئے سازگار ماحول اور ڈیجیٹل پاکستان کا مکمل روڈ میپ بنادیا دیا ہے۔

پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کیلئے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے تمام مطلوبہ اقدامات کیئے عالمی سطح پر پاکستان کو "ٹیکنالوجی کی منزل" قرار دینے کیلئے تمام دستیاب فورمز کا استعمال کیا گیاہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!