چاند پر جانے والا پاکستانی مشن کن خصوصیات کا حامل ہے؟ جانیے

چاند پر جانے والا پاکستانی مشن کن خصوصیات کا حامل ہے؟ جانیے

سات کلوگرام وزن والا یہ سیٹلائٹ مشن جدید ہائی ریزولیشن کیمروں سے لیس ہے
چاند پر جانے والا پاکستانی مشن کن خصوصیات کا حامل ہے؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

4 May 2024

چین کے اشتراک سے چاند کے مدار پر بھیجا جانے والے پاکستانی مشن آئی کیوب قمر کے بارے میں ہم آپ کو وہ معلومات دیں گے جو شاید آپ کے علم میں نہ ہوں۔

یہ پہلا اور تاریخی موقع ہے جب پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کیا اور اپنا مشن چین کی جانب سے بھیجے گئے مشن چینگ ای 6 کے ساتھ چاند کے مدار میں بھیجا۔

آئی کیوب قمر سیٹلائٹ کا وزن 7 کلوگرام ہے اور وہ چینی خلائی مشن میں سب سے اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ مشن چاند پر پہنچنے کے بعد مختلف تصاویر بنا کر اسے چینی ماہرین کو بھیجے گا۔

پاکستان کا تیار کردہ یہ مشن جدید ہائی ریزولیشن والے کیمروں سے لیس ہے جو تصاویر بنا کر فورا کنٹرول روم کو ارسال کرے گا اور یہ پانچ ماہ تک چاند پر رہے گا۔ یہ مشن دو روز میں چاند کے مدار میں پہنچ جائے گا اور کامیابی سے لینڈنگ بھی کرے گا۔

’آئی کیوب قمر‘ سیٹلائٹ کو سپارکو اور اسلام آباد کے ادارے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے ماہرین، اساتذہ اور طلبہ نے تیار کیا اور چین بھیجا۔ چینی سائنس دانوں نے پاکستانی سیٹلائٹ کو اپنے چینی خلائی مشن کا حصہ بناکر تین مئی 2024 کو اسے چاند پر بھیجا جو کہ دونوں ممالک کے لیے تاریخی دن تھا اور یوں پاکستان پہلی بار چاند پر جانے والے مشن کا حصہ بنا۔

آئی کیوقمرمشن کے اہم مقاصد میں مستقبل میں چاند پرجانے کی منصوبہ بندی،عملے  کیلیے روبوٹک مشنز کے دوران لینڈنگ سائٹس میں ممکنہ خطرات کی معلومات اوراس کے لیے درکاروسائل کی اہم معلومات مل سکے گی ۔

اس کے علاوہ چاند کی سطح سے حاصل کردہ تصاویر کا تجزیہ کرکے پاکستانی سائنسدان پانی،برف یا معدنیات جیسے ممکنہ وسائل کی نشاندہی کرسکیں گے۔ اس  دوران وقت کے ساتھ چاند کے رازمثلاً کسی بھی تبدیلیوں کی نگرانی،ان کے اثرات اور ماحولیاتی عوامل کے بارے میں بھی معلومات مل سکیں گی۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!