دنیا کا پہلا اے آئی سے تیار کردہ اخبار

ویب ڈیسک
|
19 Mar 2025
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے استعمال کے درمیان، اطالوی نیوز پلیٹ فارم "Il Foglio" نے ایک انقلابی دعویٰ کیا ہے۔
انہوں نے دنیا کا پہلا اخبار شائع کیا ہے جو مکمل طور پر AI کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ یہ منفرد تجربہ، جس کا نام "Il Foglio AI" ہے، صحافت پر مصنوعی ذہانت کے اثرات کو واضح کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
Il Foglio، نے ایک ماہ کی محنت کے بعد یہ منصوبہ شروع کیا اور ایک خصوصی چار صفحہ پر مشتمل اشاعت کو اپنے اخبار کے ساتھ شامل کیا۔
ایڈیٹر کلاؤڈیو سیراسا کے مطابق، یہ AI سے تیار کردہ اخبار اس بات کی کھوج کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کام اور روزمرہ زندگی کو کس طرح متاثر کرتی ہے۔
سیراسا نے Il Foglio AI کو دنیا کا پہلا مکمل طور پر AI سے تیار کردہ اخبار قرار دیا، اور کہا کہ AI نے سرخی، خبر، ذیلی سمیت ہر چیز خود تیار کر کے دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کا کردار صرف "AI ٹول میں سوالات پوچھنے اور جوابات پڑھنے تک محدود ہو جائے گا۔"
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب دنیا بھر کے خبری ادارے اپنی اشاعتوں میں AI کے مناسب استعمال پر غور کر رہے ہیں۔ Il Foglio AI کے پہلے صفحے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی شائع ہوئی، جس کا عنوان "اطالوی ٹرمپ حامیوں کا تضاد" تھا۔ اس کہانی میں ان ٹرمپ حامیوں کے تضاد کو اجاگر کیا گیا جو "کینسل کلچر" کی تنقید کرتے ہیں لیکن اکثر ٹرمپ کے اس رویے کو نظر انداز کر دیتے ہیں یا اس کی تعریف کرتے ہیں جب وہ کسی "کیلے کے جمہوریہ" کے حکمران کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، Il Foglio AI میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بارے میں ایک کالم شامل تھا، جس میں "20 سال کے ٹوٹے ہوئے وعدوں، پھاڑے گئے معاہدوں اور دھوکہ دہی" کو نمایاں کیا گیا تھا، جس کا عنوان تھا "پیوٹن، 10 دھوکے۔"
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، Il Foglio AI میں شائع ہونے والے مضامین اچھی طرح سے ساختہ اور سیدھے تھے، جن میں کوئی واضح گرامر کی غلطیاں نہیں تھیں۔ یہ تجربہ صحافت کے شعبے میں AI کے بڑھتے ہوئے کردار کی ایک واضح مثال ہے۔
Comments
0 comment