دریا میں گرنے والا آئی فون تین ماہ بعد بھی بالکل ٹھیک نکلا

دریا میں گرنے والا آئی فون تین ماہ بعد بھی بالکل ٹھیک نکلا

یہ فون صفائی کے دوران ایک شہری کو ملا، جس نے مالک کو تلاش کر کے اُسے کے حوالے کردیا
دریا میں گرنے والا آئی فون تین ماہ بعد بھی بالکل ٹھیک نکلا

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2023

امریکی ریاست شمالی کیلی فورنیا کے دریا کی تہہ سے ایک آئی فون ملا تو تین ماہ تک پانی میں رہنے کے باوجود بھی بالکل ٹھیک کام کررہا ہے۔

یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب شمالی کیلی فورنیا میں دریا کی صفائی پر مامور شخص نے دریائے اسٹینالاؤس میں زمین پر ایک موبائل فون پڑا ہوا تھا۔

یہ موبائل آئی فون 12 تھا جو تین ماہ قبل 6 میٹرا پانی کی گہرائی میں ڈوبا تھا۔

حیران کن طور پر جب فون کو نکال کر خشک کرنے کے بعد اسے چارج کر کے کھولا گیا تو آئی فون بالکل ٹھیک کام کررہا تھا۔ ماہرین نے مالک کو تلاش کرنے کے لیے اس کی ریکارڈنگ چیک کی تو آخری ریکارڈنگ چار ستمبر کی آرہی تھی۔

بعد ازاں مالک سے رابطہ کر کے اُسے فون حوالے کردیا گیا جس نے بتایا کہ وہ ستمبر کو دوستوں کےساتھ تفریح کیلیے آیا تھا اور اس دوران اُس کا فون پانی میں گر کر گم ہوگیا تھا، جس کے بعد اُس نے امید تک چھوڑ دی تھی۔

مالک نے درست حالت میں آئی فون ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل یقین واقعہ قرار دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!