فائر وال سے غیر قانونی وی پی این کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز
واضح رہے کہ پی ٹی اے نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی بندش کا پہلا ٹرائل کچھ روز قبل کیا گیا تھا۔
Webdesk
|
24 Nov 2024
کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے فائر وال کے ذریعے غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیاہے۔
دو روزہ ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بند کرنے کی مشق کی جائے گی، جبکہ یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔
ذرائع پی ٹی اے کے مطابق وی پی این کی بندش کا یہ ٹرائل 2 روز تک جاری رہے گا، ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی مشق کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آغاز کیا جائے گا، اب تک 25 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی اے نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی بندش کا پہلا ٹرائل کچھ روز قبل کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment