فیس بک، واٹس ایپ سمیت دیگر میٹا ایپس پر پابندی
ویب ڈیسک
|
18 Sep 2024
فیس بک اور انسٹاگرام کی زیر ملکیت کمپنی میٹا نے روس کی سرکاری میڈیا اور دیگر روسی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔
میٹا کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی مداخلت کی کارروائیوں میں آؤٹ لیٹس کے مبینہ ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے پر روسی نشریاتی ادارے اور دیگر سرکاری میڈیا پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شواہد سامنے آنے کے بعد غور و فکر کر کے روس پر پابندی جیسا قدم اٹھاا گیا ہے، مجموعی طور پر 70 کے قریب کمپنیوں اور نشریاتی اداروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پابندی کے اعلان سے پہلے RT جس کے فیس بک کے 7.2 ملین فالوورز تھے، جس نے ایک بیان میں کہا کہ میٹا کی کارروائی کے باوجود اسے اپنے پیغامات موصول ہوتے رہیں گے۔
آر ٹی ترجمان نے کہا کہ "یہ بہت پیارا ہے کہ مغرب میں مقابلہ کس طرح ہے، جو خود کو بہتر بنانے کے لیے، RT کو سخت ترین مارنے کی کوشش کررہا ہے۔ میٹا/فیس بک نے دو سال پہلے ہی یورپ میں RT کو بلاک کر دیا تھا۔ اب وہ باقی دنیا میں معلومات کے بہاؤ کو سنسر کر رہے ہیں،"۔
میٹا نے واضح کیا کہ روس کے مذکورہ تمام کمپنیوں پر فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، تھریڈز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
Comments
0 comment