فیس بک اور انسٹاگرام سروسز بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک
|
5 Mar 2024
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک کے ہزاروں صارفین کے اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہوئے جس کے بعد صارفین کو دوبارہ پلیٹ فارم تک رسائی نہیں ہوپارہی تھی۔
فیس بک کے درجنوں صارفین اچانک کمپیوٹر پر فیس بک لاگ آؤٹ ہونے پر پریشان ہوئے اور وہ کسی بھی خوف کی وجہ سے بار بار پاسورڈ ڈال کر آئی ڈی لاگ ان کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش پر صارفین کو غلط پاسورڈ اندراج کا پیغام ظاہر ہوا۔
کمپوٹر کے علاوہ موبائل میں بھی فیس بک صارفین کو رسائی میں مشکل کا سامنا ہے۔
بعد ازاں کمپنی نے خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ جس کو دور کرنے پر کام جاری ہے۔
Comments
0 comment