فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کیلیے سال 2024 کی پہلی اہم اور بڑی اپ ڈیٹ جاری

فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کیلیے سال 2024 کی پہلی اہم اور بڑی اپ ڈیٹ جاری

کمپنی کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام کے نوجوان صارفین کے تحفظ کیلئے نئے ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں
فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کیلیے سال 2024 کی پہلی اہم اور بڑی اپ ڈیٹ جاری

ویب ڈیسک

|

11 Jan 2024

سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کیلیے سال 2024 کی پہلی اپ ڈیٹ جاری کردی۔

کمپنی کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام کے نوجوان صارفین کے تحفظ کیلئے نئے ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں۔

کمپنی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’فیس بک اور انسٹا گرام استعمال کرنے والے نوجوانوں کے تحفظ کیلئے نئی پالیسیوں کا اطلاق کیا گیا، نئی پالیسیوں کے تحت 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے جیسے حساس مواد تک سرچ اور ایکسپلور جیسے فیچرز کے ذریعے رسائی زیادہ مشکل ہو جائے گی‘۔

انتظامیہ نے کہا کہ ’تمام نوجوانوں کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس کی سیٹنگز کو تبدیل کرکے حساس مواد تک رسائی کو مشکل بنایا جائے گا، چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو ہماری ایپس میں محفوظ اور ان کی عمر کے مطابق مناسب مواد میسر حاصل ہو، کمپنی کا کہنا ہے کہ کم عمر صارفین کو اضافی تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں‘۔

کمپنی کے مطابق کوئی کم عمر صارف اگر ایسے مواد کی تشہیر کرنے والے اکاؤنٹ کو فالو کرے گا تب بھی اُس کو وال پر فیڈ نظر نہیں آئے گی اور یہ کام چند ہفتوں میں شروع ہوجائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!