گوگل کا پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کی سروس جلد شروع کرنے کا فیصلہ

گوگل کا پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کی سروس جلد شروع کرنے کا فیصلہ

گوگل کی جانب سے جلد متعدد ممالک میں سروس شروع کردی جائے گی
گوگل کا پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کی سروس جلد شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

24 Dec 2024

پاکستانی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ گوگل نے اپنا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام پاکستان میں جلد متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

گوگل کی جانب سے سروس کی فراہمی کا فیصلہ دراصل ایک لیک خبر کی صورت میں سامنے آیا جو اتنظامیہ نے تکنیکی ٹیم کو جاری کیا۔ ممکن ہے کہ انہیں مذکورہ ممالک کو سسٹم میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہو۔

لیک خبر کے مطابق گوگل کی جانب سے پاکستان سمیت کئی ممالک میں ڈیجیٹل ادائیگی (جی پے) نظام متعارف کرایا جائے گا تاہم نہ ہی کمپنی نے اس کی تصدیق کی اور نہ اس حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان سامنے آیا ہے۔

گوگل کی مختلف مصنوعات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ جلد یہ سہولت پاکستان میں دستیاب ہوگی۔

پاکستان کے ساتھ یہ سروس مصر، وینزویلا، برمودا، کمبوڈیا، ایل سلواڈور، اور بہت سے ملکوں میں بھی فراہم کی جائے گی۔

گوگل والیٹ کیا ہے؟

گوگل کا وائلٹ سسٹم ایک ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ہے، جس کے ذریعے اینڈرائیڈ صارفین کا اکاؤنٹ بنتا اور انہیں اے ٹی ایم کی طرز کا ادائیگی کارڈ فراہم کیا جاتا ہے جس سے وہ خریداری کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ اپنے اکاؤنٹ سے رقم کی لین دین بھی کرسکتے ہیں، اس کو تیز ترین اور محفوظ نظام بھی قرار دیا جاتا ہے۔

پاکستان کے لیے فوائد

آسان اور محفوظ ادائیگیاں: Google Wallet صارفین کو اپنے اسمارٹ فونز سے کنٹیکٹ لیس ادائیگیاں کرنے کی اجازت دے گا، جس سے فزیکل کارڈ لے جانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ یہ نہ صرف زیادہ آسان ہے بلکہ زیادہ محفوظ بھی ہے، کیونکہ لین دین کو خفیہ کیا جاتا ہے اور آلہ کی حفاظتی خصوصیات کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔

مالیاتی شمولیت میں اضافہ: ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید قابل رسائی بنا کر، Google Wallet زیادہ لوگوں کو رسمی مالیاتی نظام میں لانے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ پاکستان جیسے ملک میں خاص طور پر اہم ہے، جہاں آبادی کا ایک بڑا حصہ بینکوں سے محروم ہے۔

ہموار سفر اور ٹکٹنگ: بورڈنگ پاسز اور ٹکٹوں کو ذخیرہ کرنے کی Google Wallet کی صلاحیت سفر اور ایونٹ کی حاضری کو مزید ہموار بنا سکتی ہے۔ کاغذی دستاویزات کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے صارفین چیک پوائنٹس پر اپنے ڈیجیٹل پاس کو آسانی سے اسکین کر سکتے ہیں۔

لائلٹی پروگرام انٹیگریشن: Google Wallet میں لائلٹی کارڈز کو اسٹور کرنے کی اہلیت صارفین کو اپنے انعامات اور رعایتوں پر نظر رکھنے میں مدد دے سکتی ہے، جو انہیں کاروبار کے ساتھ زیادہ کثرت سے مشغول ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!